• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا: سینیٹ الیکشن کیلئے حکمران اتحاد کے 6 امیدوار میدان میں

خیبر پختون خوا سے سینیٹ الیکشن کے لیے تحریک انصاف نے 6 امیدوار اتار دیے ہیں۔

پشاور میں سینیٹر فیصل جاوید اور ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ صوبے سے سینیٹ الیکشن کے لیے 6 امیدوار ہیں۔

کامران بنگش کے مطابق  پی ٹی آئی کے 5 اور اتحادی جماعت بی اے پی کا ایک امیدوار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سرمایہ کاروں کو لے کر آئی ہے تاکہ پیسوں کی ریل پیل ہو سکے، سینیٹ الیکشن کی شام کو اپوزیشن والے روئیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک جماعت 3 ایم پی ایز پر کیسے اپنے امیدوار کو کھڑا کر رہی ہے؟ خیبرپختوںخوا کے ارکان اسمبلی کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

تازہ ترین