آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ضلع میرپور میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ

آزاد کشمیر کے ضلع میر پور میں آج سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ضلع میرپور میں تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 176 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 871 مریض شفایاب ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید