• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندر، کراچی کے میچ میں تماشائیوں کی زبردست دلچسپی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں اتوار کو کراچی اور لاہور قلندر کے درمیان میچ میں تماشائیوں کی دل چسپی قابل دید رہی، تاہم سیکیورٹی کے سخت ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، مختلف انکلوژر میں داخل ہونے کے لئے تماشائیوں کی قطار نظر آئی جس نے نیشنل اسٹیدیم کی ماضی کی یاد تازہ کردی۔کئی فیملیز نے بچوں کے ب فارم نہ ہونے کی سبب انکلوژر میں جانے کی اجازت نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا۔ دونوں ٹیموں کو کڑی سیکیورٹی میں اسٹیڈیم لایا گیا، تماشائیوں کے کئی انکلوژر میں کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا ۔

تازہ ترین