• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچاس سالہ قدیم اسکول کے نام سے مغل ختم کرنے کا انکشاف

شہدادپور ( نامہ نگار ) محکمہ تعلیم اور اسکول ہیڈ ماسٹر کی غفلت کے سبب شہدادپور کے قدیم پچاس سالہ پرانے گورنمنٹ اردو مغل پرائمری اسکول کے ریکارڈ،اسکول کاغذی کاروائ اور اسکول سرٹیفکیٹ سے لفظ مغل ہذف کرنے پر مغل برادری کے معززین اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین صادق بیگ مغل، یقین بیگ مغل،مرزا ابصار بیگ مغل ایڈووکیٹ زین العابدین ،منصور بیگ مغل نے مذمت اور شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مغل برادری نے اپنی مدد آپ کے تحت اسکول کا پلاٹ ،عمارت فرنیچر فلاحی طور پر گورنمنٹ کو دیا تھا اور اب بھی اسکول کی ترقی اور تزئین و آرائش میں ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں مگر اس سال اسکول میں نئے تعینات ہیڈ ماسٹر کی غفلت کے سبب مغل برداری سے منسوب اسکول نام سے لفظ ہدف کر دیا گیا ھے ھم محکمہ تعلیم کے اعلئ حکام سے مطالبہ کرتے ھیں کہ اسکول کو فوری طور پر اسکول کو مغل برادری سے منسوب کیا جائے اور ھیڈ ماسٹر کی اس غفلت پر بازپرس کی جائے دیگر صورت میں ھم شدید احتجاج اور قانونی کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین