اسلام آباد(محمد صالح ظافر)پاکستان میں ایرانی سفیر سعید خاطب زادہ نے پاکستان ایران سرحد پر ایک ایرانی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پٹرول اسمگلروں کے تصادم کا نتیجہ ہوسکتی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام تفتیش کررہے ہیں جس کی رپورٹ آنے پر راست اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایرانی شہری کی لاش کی ایران کو حوالے کرنے کے سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاک ایران بارڈر سیکیورٹی حکام تمام امور کا جائز لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایرانی حکومت مناسب اقدام اٹھائے گی۔