آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلاول کا حمزہ شہباز کو فون، رہائی پر مبارکباد عشائیے میں شرکت کی دعوت حمزہ کی بھی بختاور کی شادی کی مبارکباد

بلاول کا حمزہ شہباز کو فون، رہائی پر مبارکباد


لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی ڈپٹی سیکٹری جنرل عطا ﷲ تارڑ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےٹیلی فون کرکے رہائی پر مبارکباد دی۔اس موقع پردونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔حمزہ شہباز نے بلاول بھٹو زرداری کو ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی مبارکباد پیش کرکےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز شریف کو سینٹ الیکشن کے حوالے سے 2مارچ کو ہونے والے عشائیے میں شرکت کی دعوت دی۔

اہم خبریں سے مزید