• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد زئی میں خواجہ سراء کا اغواء اور اجتماعی زیادتی

پشاور(نمائندہ جنگ) تھانہ دائود زئی کی حدود میں شادی کی تقریب سے واپسی پر چھ افراد نے خواجہ سراء کو اغواء کرکے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔ خواجہ سراء عامر عرف بی بی نے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شب وہ شب قدر میں شادی کی تقریب میں ناچ گانے کے بعد واپس ٹیکسی میں اپنے ساتھی خواجہ سرائوں کے ہمراہ آرہا تھا کہ پشاور کانٹا کے قریب دو گاڑیوں میں سوار افراد نے اسے روکا اور اغواء کرلیا اور بعدازاں اسے دریاکے کنارے لے جاکر دائود،عثمان،قاسم ولد فرید، اصغر،فرحان اور ان کے ایک ساتھی نے اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بناتے رہے، مدعی کے مطابق اس کے بعد ملزمان اسے تشدد کا نشانہ بنا کرفرار ہوگئے،پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین