• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ تاثر غلط کہ پی سی بی حفیظ کو کنٹریکٹ دیکر خریدنا چاہتا تھا: وسیم خان

لاہور(خبر نگار)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے یہ تاثر غلط ہے کہ بورڈ محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ دے کر خریدنا چاہتا تھا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں اور محمد حفیظ سے بھی ان کے اور بورڈ کے خوشگوار تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے محمد حفیظ کو ان کی ٹی ٹوئنٹی میں اچھی پرفارمنس کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ دینا چاہا تاکہ ان کی کارکردگی کو سراہا جا سکے لیکن حفیظ نے کنٹریکٹ لینے سے انکار کیا، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے واضح کیا کہ یونس خان کے حوالے سے بھی میڈیا میں یہ بات ہوتی تھی کہ پی سی بی کے یونس خان کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں لیکن پی سی بی ان سے مسلسل رابطے میں تھا اور اسی وجہ سے پی سی بی اور یونس خان کے درمیان کنٹریکٹ ہو سکا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح محمد حفیظ بھی ہمارے کھلاڑی ہیں اور ان سے رابطہ اور اچھے تعلقات قائم ہیں۔
تازہ ترین