• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘اشتیاق ارمڑ

پشاور (جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ عوام شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس حوالے تمام ادارے بنجر و غیر آباد رقبہ جات پر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک اور سرسبز و شاداب ماحول فراہم کر سکیں، موجودہ حکومت اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ہر ممکن تعاون بھی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے پشاور میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی جانب سے بلین ٹری ایفارسٹیشن جیسا بڑا پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں ایک ارب پودے لگائے جا رہے ہیں ، محکمہ جنگلات نے حالیہ شجر کاری مہم کیلئے اپنی نرسریوں میں پودے بھی تیار کئے ہیں۔موجودہ حکومت کسانوں اور زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہی ہے اور کسانوں کو تکنیکی معاونت اور مفت پودہ جات وافر مقدار میں فراہم کر رہی ہے۔
تازہ ترین