سکھر کے نجی اسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ہوگیا، مشتعل ورثا نے ڈاکٹر پر حملہ کردیا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان اسپتال میں داخل ہوئے اور ڈاکٹر و عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔