آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دو بچوں کی ماں نے ‘مس جرمنی‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

2 بچوں کی 33 سالہ ماں اینجا کیلن باخ نے ’مس جرمنی‘ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مقابلے کی خاص بات ظاہری خوبصورتی کے بجائے خواتین کے عزم و حوصلے اور ان کی شخصیت کی بنیاد پر بہترین خاتون کا انتخاب کرنا تھا۔ مقابلے میں خوبصورتی ہی نہیں احساس ذمہ داری خود اعتمادی اور عزم و حوصلہ بھی معیار ہیں۔

مس جرمنی کے مقابلے کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 18 سے 39 سال کی عمر کی خواتین کو یہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کے ذہن میں واضح مقصد ہے اور وہ کل کے بہتر دور کے لئے پرعزم ہیں ۔‘

مس جرمنی کا اعزاز پانے والی خاتون اینجا کیلن باخ جرمن ریاست تورینگن کی خوبصورت ترین خاتون ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید