• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 6افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود نارتھ کر اچی سیکٹر فائیو سی میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 18سالہ غلام محمد ولد محمد طاہرزخمی ہوگیا ۔ لیاری تیسر ٹاون سیکٹر 36 مراد بروہی گوٹھ میں فائرنگ سے 35 سالہ عبدالقیوم زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پہلوان گوٹھ ملا چوک محمدی مسجد کے ں گھریلو جھگڑے کے دوران باپ میر رحمان نے اپنے بیٹے 20 سالہ ایوب خان کو جبڑے میں گولی مار کر زخمی کردیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔برنس روڈ گلی نمبر دو میں جھگڑے کے دوران لاٹھی گھونسے اور کرسیاں پھینکی گئیں جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال لے جایا گیا زخمیوں کی شناخت 19 سالہ عمر بلوچ ولد سکندر ، 19 سالہ علی ولد محمد عارف اور 33سالہ محمد سلیم کے نام سے ہو ئی۔

تازہ ترین