• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایل سپر لیگ، لاہور میں 50 فیصد تماشائی میچز دیکھیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی 50 فیصد تماشائی میچز سے لطف اندوز ہوں گے ۔ تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کا باضابطہ اعلان ایک دو روز میں کرے گا ۔ کراچی کے مرحلے کے لیے تماشائیوں کی تعداد 20 سے 50 فیصد کی جا چکی ہے۔ اتوار کو کراچی اور لاہور قلندرز کے میچ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ این سی اوسی نے لیگ میچز میں 50 فیصد تک تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد تماشائی زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ پلے آف کے تین اور فائنل میچ کے لئے سو فیصد تماشائیوں کی اجازت ہے ۔ کراچی میں تماشائیوں کی تعداد گزشتہ ہفتے ہی بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا تھا ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پلے آف اور فائنل کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہو گا ۔ لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کا اغاز 10 مارچ سے ہو گا ۔ قذافی اسٹیڈیم مجموعی طور پر 14 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

تازہ ترین