کراچی، لاہور (ٹی وی رپورٹ، نمائندہ جنگ)ماہر قانون اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے فیصلے پر کہا ہے کہ بار کوڈ یا نمبر لگانے سے سیکرسی نہیں رہتی،یہ کوئی فیصلہ نہیں سپریم کورٹ کی رائے ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی جیت ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔دوسری جانب نومنتخب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مقصود بٹر نے کہا کہ صدارتی ریفرنس کو پہلے ہی دن ردی کی ٹوکری میں پھینک دینا چاہیے تھا،ریفرنس بھیجنے اور سننے والوں نےقوم کا قیمتی وقت ضائع کیا،آئین خاموش نہیں جس پرتوجیہات گھڑی جائیں
رکن پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ نے کہامیں جسٹس یحییٰ کے اختلافی نوٹ کی حمایت کرتا ہوں کہ اس ریفرنس کی ضرورت ہی نہ تھی۔