آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کانسٹیبل بھرتی ،دوبارہ جسمانی پیمائش کیلئے41امیدواروں کی اپیلیں منظور

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کانسٹیبل کے عہدے پربھرتی کے لئے جسمانی پیمائش کی41 امیدواروں کی اپیلیں منظورکرلی گئیں ۔راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع ،سٹی ٹریفک پولیس اورپنجاب ہائی وے پٹرول میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لئے ہونے والے جسمانی پیمائش کے ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت پیرکو آرپی اوآفس راولپنڈی میں کی گئی ۔اس ضمن میں آرپی اوراولپنڈی کی سربراہی میں ریویوبورڈتشکیل دیاگیاتھا جس میں چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی ،ایس ایس پی پی ایچ پی بطورممبرشامل تھے ۔ریویوبورڈنے تقریباً اڑھائی سوامیدواروں کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے ان کے قداورچھاتی کی دوبارہ پیمائش کرائی اوران میں 41امیدواروں کوکامیاب قراردے دیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید