• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کک بیکس اور کمیشن نہیں لیتے اسی لئے قطری خط نہیں آتے ،علی نواز

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان نےکہا ہےکہ ن لیگ کی حکومت نے قطر سے ایل این جی کا معاہدہ 13 فیصد جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 10فیصد پر کرکے ثابت کیا ہے کہ کون عوام کے بارے میں سوچتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل پھلگراں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کک بیکس اور کمیشن نہیں لیتے اسی لئے ہمارے لئے قطری خط نہیں آتے بلکہ ن لیگ کے لئے آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں لیکن وہی اپوزیشن پنجاب میں ہمارے ساتھ بیٹھ کر سینیٹ کی سیٹیں لے لیتی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر پھلگراں یونین کونسل میں گیس کی سہولت کے لیے 27 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا -
تازہ ترین