آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عوام کی حکو مت سے وابستہ امیدیں دم توڑ گئیں،میاں اسلم

اسلام آباد(نیو زرپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہےکہ عوام مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی اور زیادتی کے واقعات کی وجہ سے شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ حکمرانوں اور اپوزیشن نے سینیٹ میں اپنی برتری کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں، عوام کی پی ٹی آئی حکو مت سے وابستہ تمام امیدیں دم توڑ گئی ہیں، عام آدمی و سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےاین اے 54کے معززین علاقہ کے وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی نے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید