• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اداکارہ کرینہ کپور کی بلڈنگ کی دیوار پر چڑھنے والے فوٹوگرافر کو ڈانٹ دیا۔

ارجن کپور اپنی دوست ملائیکہ اروڑا کے ہمراہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کو دیکھنے پہنچے تو اس دوران انہوں نےجب فوٹوگرافر کو بلڈنگ کی دیوار پر چڑھتے ہوئے دیکھا تو فوراً اسے نیچے آنے کو کہا۔


ارجن کپور نے دیوار پر چڑھنے والے فوٹوگرافر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چڑھو مت، ریکویسٹ کر رہے ہیں کہ چڑھیں مت، غلط ہے، نیچے اترو۔

اداکار نے فوٹوگرافر سے مزید کہا کہ آپ بلڈنگ کے اوپر کیسے چڑھے، مت چڑھا کرو یہ غلط ہوتا ہے۔

بعدازاں فوٹوگرافر نے اس حرکت پر ارجن کپور سے معافی بھی مانگی۔

تازہ ترین