• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری کے بیٹے کونسیPSL ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجّدد صابری نے پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں بتادیا۔

حال ہی میں مجّدد صابری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات پوچھے۔

سیشن کے دوران ایک صارف نے مجّدد صابری سے پوچھا کہ ’پی ایس ایل 6 میں آپ کی پسندیدہ ٹیم کونسی ہے؟‘

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مجّدد صابری نے کہا کہ ’کراچی کنگز اُن کی پسندیدہ ٹیم ہے۔‘

ایک صارف نے پوچھا کہ ’آپ کو اسلام آباد اور لاہور میں سے کونسا شہر زیادہ پسند ہے؟‘

اس سوال کے جواب میں مجّدد صابری نے کہا کہ ’مجھے سب سے زیادہ کراچی پسند ہے۔‘

یاد رہے کہ امجد صابری کے انتقال کے بعد اُن کے اہلخانہ لاہور میں رہائش پذیر ہوگئے ہیں، لاہور میں رہنے کے باوجود بھی وہ اب بھی کراچی سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جیسے اُن کے والد کیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 4 سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پر نامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

تازہ ترین