• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات: PTI نے اراکین کا ہوٹل کیوں بدلا؟

سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نئی حکمتِ عملی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی نئی حکمتِ عملی کے تحت اراکینِ اسمبلی کو کراچی کی شاہراہِ فیصل پر واقع نجی ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اراکینِ اسمبلی کو اب ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ پر قائم ہوٹل منتقل کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ رات دوسری جماعتوں کے اراکین بھی شاہراہِ فیصل پر مذکورہ نجی ہوٹل میں قیام کے لیے پہنچے تھے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ممکنہ طور پر ووٹ بینک محفوظ کرنے کے لیے پی ٹی آئی اراکین کو ایک سے دوسرے ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین