انتخابی معرکے میں کیا خبر
کون ہو فتح و ظفر سے ہمکنار
ہوں گے پُرامید سب اپنی جگہ
سب کو سمجھا جائے پُر امیدوار
ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کا اسلحہ بیچنے کی منظوری دیدی، تقریباً ایک ٹن وزنی چالیس ہزار بم بھی ان امریکی ہتھیاروں میں شامل ہوں گے۔
چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جن نے کہا کہ چین بیرونی مداخلت کے بغیر خطے کے ممالک کی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا ہےکہ یمن کے بحران کی سنگینی کے پیش نظر سفارتی کوششوں میں فوری تیزی لانا ہوگی۔
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی۔
سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا۔
روسی میڈیا کے مطابق لگتا ہے فزکس کے قوانین کی کہیں غلط تشریح تو نہیں کردی گئی۔
ایرانی مشن کے مطابق آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس کی جنرل کمیٹی کا رکن ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا جس میں ایجنسی کے اراکین نے ایران کی حمایت میں ووٹ دیا۔
مشہور امریکی ریپر میکل مور کو کانسرٹ کے دوران فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر برطانوی گلوگار ایڈ شیرن کے امریکی ٹوئر سے نکال دیا گیا۔
پاکستان سے چرا کر امریکا اسمگل کی گئی 36 نوادرات حکومت پاکستان کو واپس دیدی گئیں، یہ نوادرات اب پاکستان لائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ قطر نہیں چاہتا کہ باب المندب بند کرکے دنیا کی پریشانیوں میں اضافہ کیا جائے۔
پرتگال کے ایف سی پورٹو کا سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ، پاکستان میں ایف سی پورٹو کی پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی قائم کی جائے گی۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر میں خاتون اور تین بچوں کے قتل کا معمہ حل نہیں ہوسکا، مرنے والی خاتون کا موبائل فون تاحال نہیں مل سکا، واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تینوں عورتیں نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف حکومت کےاقدامات بوکھلاہٹ کی طرف اشارہ ہیں۔
بالی ووڈ سے شادی کے بعد ہالی ووڈ جانیوالی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی عالمی شہرت یافتہ شخصیت بننے تک کا سفر کئی یادگار لمحات سے بھرپور رہا ہے۔ ایسے ہی ایک واقعے کو یاد کرتے ہوئے موسیقار سلیم مرچنٹ نے بتایا کہ ایک موقع پر پریانکا چوپڑا کی آمد نے غیر ارادی طور پر لیجنڈری گلوکار سکھویندر سنگھ سے تقریب کی تمام تر توجہ ہٹا دی، جس پر وہ اتنے دل برداشتہ ہوئے کہ تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کے سرکاری جہاز کے استعمال کو خواہ مخواہ ایشو بنایا جارہا ہے۔