• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت 1050روپے فی تولہ کم ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13ڈالر فی اونس کی کمی سے 1743ڈالر سے کم ہو کر 1730ڈالر فی اونس پر آگئی جس کےباعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1050روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 7ہزار 200روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 91ہزار 907 روپے پر آگئی ،تاہم چاندی کی قیمت 1380روپے فی تولہ پر برقرار رہی ۔

تازہ ترین