• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض، حوثی بیگناہ شہریوں پر حملے روک دیں، امریکی سفارتخانہ جازان پر میزائل حملہ کی مذمت

ریاض(شاہدنعیم) سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کے جازان میں واقع ایک گاؤں پر میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔سفارت خانے نے منگل کے روز بیان میں حوثیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بے گناہ شہریوں پر حملے روک دیں اور بحران کے خاتمے کے لیے سفارتی بات چیت کریں۔ امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ وہ حوثیوں کے جازان پر حملے کی مذمت کرتی ہے۔اس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔سعودی عرب کےمحکمہ شہری دفاع کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے منگل کو علی الصباح جنوب مغربی شہر جازان کی جانب ایک میزائل داغا تھا۔

تازہ ترین