• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر شیخ نے چارج چھوڑ دیا

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سندھ منیر شیخ نے بالآخر گزشتہ روز اپنا چارج چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ وفاق نے گزشتہ دنوں سندھ حکومت میں پولیس کے چھ افسران کے صوبے سے تبادلے کردیئے تھے جن میں وزارت داخلہ کے تحت منیر شیخ بھی شامل تھے مگر سندھ حکومت نے تمام تبادلوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا جس کے بعد منیر شیخ کو فوراً چارج چھوڑنے کا کہا گیا اور اُنہوں نے اس پر گزشتہ روز عمل بھی کردیا اور اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ ڈائریکٹر سندھ کی پوسٹ کے لیے دو نام زیرغور ہیں ایک اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں تعینات سابق ڈی آئی جی شرقی عامر فاروقی اور حالیہ گریڈ 20میں ترقی پانے والے اور اینٹی کرپشن سرکل کراچی اطہر وحید کے نام شامل ہیں۔

تازہ ترین