• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کا پابند ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شفاف سینیٹ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے‘ سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے وقت کی کمی سے متعلق الیکشن کمیشن کی دلیل کمزور ہے،24گھنٹے میں ٹیکنالوجی فراہم کر سکتے ہیں‘الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کا پابند ہے ‘عدالتی رائے پر فوری عمل نہ کرنا حیران کن ہے ۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماءشاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہونگے‘ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدارتی ریفرنس کی حیثیت ختم ہوگئی‘پارلیمان سے ہی ایوان بالا کے الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق منگل کویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہاکہ حفیظ شیخ اور فوزیہ کی جیت اپوزیشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ سپریم کورٹ نے رائے دی ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے اب ٹیکنالوجی کے استعمال کا وقت نہیں۔

تازہ ترین