آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چوکنا رہتے ہوئے دشمن کی سازشیں ناکام بنانی ہیں، جنرل باجوہ

چوکنا رہتے ہوئے دشمن کی سازشیں ناکام بنانی ہیں، جنرل باجوہ 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوشاں ہے، ہمیں چوکنا رہتے ہوئے دشمن کی سازشیں ناکام بنانی ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ، سماجی، اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بارڈر ٹرمینل کھولنے، جاری آپریشنز پر بھی بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے آْسمان منزا، میر علی میں جوانوں کے ساتھ اگلے مورچوں پر وقت گزارا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم کی تعریف کی اور قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کی رٹ قائم کرنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کوشاں ہے، پاکستان نے بارڈر سکیورٹی کو مزید موثر، فعال بنایا ہے، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بہتر بنائی ہے، قبائلی اضلاع میں امن لوٹ آیا ہے۔ 

امن و استحکام کو مزید تقویت دے رہے ہیں، آپریشن ردالفساد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہمیں چوکنا رہتے ہوئے دشمن کی سازشیں ناکام بنانی ہیں، ترقی و امن کا سفر متحد ہوکر طے کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میر علی میں قبائلی عمائدین سے بھی تبادلہ خیال کیا، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلیوں کی قربانیوں اورتعاون کو سراہا۔

اہم خبریں سے مزید