• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جس کے مطابق تمام پارکوں کے کھلنے اور بند ہونے کی وقت کی پابندی ختم ،50 فیصد ملازمین کو گھر سے کام کرانے کی پابندی بھی ختم، تمام ہوٹلز بھی آوٹ ڈور ڈائنگ جاری رکھ سکتے ہیں،جبکہ انڈورشادیوں،انڈور ڈائننگ اورسینما کھلنے کے بارے میں 10 مارچ کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا، نوٹیفکیشن میں بوفے سروس کی اجازت بھی نہیں دی گئی ہے ،50 فیصد تماشائیوں کو میچ میں جانے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین