کراچی(جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومتی وفد کی الیکشن کمشنر سے ملاقات دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔سینیٹر رضا ربانی نے ایک بیا ن میں کہا کہ حکمراں جماعت نے سپریم کورٹ کی رائے پرغلط بیانی کی اور غلط تشریح کی اور میڈیا مہم چلائی، سپریم کورٹ کی رائے نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کےسوال کی نفی کردی ہے،پی پی رہنما نے مزید کہا کہ صدارتی آرڈیننس آئینی اداروں کو حکومت کا سیاسی ایجنڈا پورا کرنے میں استعمال کرنے کے لیے تھا۔