آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شکست کا خوف حکمرانوں کے ذہنوں پر سوار ہے‘حافظ حمداللہ

کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عوامی مسائل کا حل سلیکٹڈ نہیںمنتخب پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن ہے ۔قابض اورمسلط حکمرانوں نے ملک کو مسائلستان بنادیا ۔جب سے ان لوگوں کو مسلط کیاگیااسی دن سے ملک مسائل در مسائل کا شکار ہوتاجارہاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں ورکرز تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے جمعیت کے رہنمائوں مولانا عبدالمجید ہزاروی مولانا مفتی سعید الرحمٰن و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں شکست کا خوف حکمرانوں کے ذہنوں پر سوار ہے‘ یہ خود جس مرض کاشکار ہیں ‘دوسروں کو بھی ویسا ہی سمجھ رہے ہیں یہ اپنے دائیں بائیں بیٹھے چوروں کودیکھ کر دوسروں کی صفوں میں بھی چور ڈھونڈ رہے ہیں ۔چور چور کی ورد نے انہیں ذہنی مریض بنادیا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا‘ ماضی کے تلخ تجربات سے سبق حاصل نہ کیاگیاتو نتائج انتہائی خطرناک ہونگے۔ پس پردہ قوتیں مسلط نااہلوں کی پشت پناہی ترک کردیں۔ا نہوں نے کہاکہ قوم نمائشی حکومت سے نجات چاہتی ہے۔ 26مارچ کالانگ مارچ قابض حکمرانوں سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔عوام قومی قیادت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے میدان عمل میں نکلیں گے۔
کوئٹہ سے مزید