آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسداچکزئی کی شہادت سے ہمارےحوصلے مزید بلند ہوئے ہیں،اے این پی

کوئٹہ(آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے قائم مقام صدر حاجی شان عالم کاکڑ ،حاجی نذر علی پیر علی زئی، عین الدین ترین ،ثنا اللہ کاکڑ، غلام محمد کاسی ،یاسین آغا، صحبت کاکڑ، زمان کاکڑ،اخلاق بازئی ،ماسٹرعزیز کاکڑ،ندیم کاسی ملک عرفان بازئی اور حبیب ننگیال نے ایک بیان میں کہاہے کہ اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شہید اسدخان اچکزئی بے ضرر انسان تھے جس نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایاتھا ،بدقسمتی سے ہمیں فخر افغان باچاخان کے فلسفہ امن، بھائی چارے اور عدم تشدد کی بات کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسدخان اچکزئی کے اغواء اور قتل کا اتنا بڑا سانحہ رونماہوا، اس طرح کے ہتھکنڈ وں سے دستبردار نہیں کراسکیں گے ،انہوں نے کہاکہ شہید اسدخان اچکزئی امن، محبت او ربھائی چارے کا درس دینے والا حقیقی سیاسی کارکن تھا، جن کی شہادت سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سپوتوں کی گمشدگی اور پھر اس طرح کے ناروا طرز پر قتل کرنے کا اسلام اجازت دیتا ہے، نہ ہمارا قبائلی معاشرہ چند سال سے بلوچستان کی سرزمین کو یہاں کے عوام کیلئے دوزخ بنا کر رکھا ہے ،6ماہ سے اسد خان اچکزئی کی گمشدگی لمحہ فکریہ تھا ۔
کوئٹہ سے مزید