• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی 12 میں سے 10 نشستوں پر کامیاب

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی تمام 12 نشستوں کے نتائج آگئے جس کے مطابق 10 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کامیاب ہوگئی جبکہ ایک نشست جمعیت علماء اسلام (ف) اور ایک عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے حصے میں آئی۔

خیبر پختون خوا میں خواتین کی 2، ٹیکنوکریٹس کی 2 اور اقلیت کی ایک نشست پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔

خیبر پختون خوا سے 7 جنرل نشستوں میں سے پی ٹی آئی 5 پر کامیاب ہوئی جبکہ ایک نشست پر جے یو آئی اور ایک پر اے این پی کامیاب ہوئی۔

خیبر پختونخوا سے اقلیتی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار گوردیپ سنگھ کامیاب ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا سے خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار ثانیہ نشتر اور فلک ناز بھی خواتین کی نشست پر کامیاب ہوگئیں۔

خیبر پختونخوا سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار دوست محمد محسود کامیاب  ہوئے ہیں۔

اسی طرح پی ٹی آئی کے امیدوار محمد ہمایوں خان بھی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں۔

جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار شبلی فراز بھی کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ جنرل نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار لیاقت ترکئی بھی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار محسن عزیز سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے جبکہ فیصل سلیم بھی جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے۔

خیبر پختون خوا سے جنرل نشست پر اے این پی کے ہدایت اللّٰہ خان سینیٹر منتخب ہوگئے۔

جے یو آئی (ف) کے عطا الرحمن جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے۔

تازہ ترین