آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ میں اپ سیٹ، پی پی نے ایک نشست زیادہ جیت لی

پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے بعد سندھ میں بھی سینیٹ الیکشن2021ء میں اپ سیٹ کردیا۔

سندھ میں پیپلز پارٹی نے ایک اضافی نشست اپنے نام کرلی، 99 ارکان کی موجودگی میں جنرل سیٹ پر اس کی 4 نشستیں بنتی تھیں مگر اس نے 5 پر کامیابی حاصل کی۔

پیپلز پارٹی کو سندھ سے سینیٹ الیکشن میں پانچویں سیٹ پر کامیابی اپوزیشن کے ووٹوں سے ملی ہے۔

سندھ سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔

صوبائی حکمران جماعت نے 5 جنرل، 1 خواتین اور 1 ٹیکنو کریٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اپوزیشن اتحاد 2 جنرل،1 خواتین اور 1 ٹیکنوکریٹ کی نشست سمیت 4 سیٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوسکا۔

قومی خبریں سے مزید