کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پشاور زلمی کے کھلاڑیوں پرمیچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ پشاور زلمی نے مقررہ وقت سے ایک اوور کم کیا۔ پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک کی جانب سے اعتراف کرنے پرمیچ ریفری افتخار احمد نے ان پر جرمانہ عائد کیا۔