• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

32رنز: ڈین کرسچین نے لیگ کا مہنگا ترین اوور کرایا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے ڈین کرسچین نے سب سے مہنگا 32رنز کا اوور کرایا۔بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کے بولر کے خلاف پشاور زلمی کے روی بوپارا اور عماد بٹ نے ایک اوور میں تین چوکے دو چھکے مارے۔ پی ایس ایل کا یہ سب سے مہنگا اوور ثابت ہوا ۔تاہم انہوں نے بیٹنگ میں اس اوور کا ازالہ کردیا۔اس سے قبل اسی ایڈیشن میں کراچی کنگز کے عامر یامین نے 29رنز ایک اوور میں دیئے تھے۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے قیس احمد نے کوئٹہ کے لئے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کے خلاف27رنز دیئے تھے۔

تازہ ترین