• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی، کارکنوں کا جشن، آتش بازی، مٹھائی تقسیم کی

کراچی ( پ ر ) پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر کامیابی کی خبر سنتے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوالفقار قائم خانی کے رابطہ آفس لائنز ایریا کے باہر مبارک باد دینے کے لئے جمع ہو گئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قائد  آصف زرداری زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔ اس موقع پر کارکنوں نے جشن منایا،آتش بازی کی اور مٹھائی تقسیم کی۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوالفقار قائم خانی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ کی شکست در حقیقت عمران خان کی شکست ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قائد آصف علی زرداری کی سیاسی حکمت عملی سے سینیٹ الیکشن کا قلعہ پی ڈی ایم نے تسخیر کر لیا ہے ۔ اس موقع پر ذوالفقار قائم خانی کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی اور آتش بازی بھی کی گئی ۔

تازہ ترین