• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2ماہ میں29 ارب روپے سے زائد کا کاٹن یارن بیرون ملک برآمد

فیصل آباد (شہباز احمد) ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش خام مال کی قلت کے باوجود پاکستان سے کاٹن یارن کی برآمدات کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں مجموعی طور پر 13 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 32 ہزار 694 میٹرک ٹن یارن بیرون ملک برآمد کیا گیا ہے۔ اسی طرح دسمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 15 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 39 ہزار 316 میٹرک ٹن یارن بیرون ملک برآمد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کپاس کی پیداوار میں شدید کمی کے سبب عام مارکیٹ میں اس وقت یارن کی قیمت میں 50 سے 60 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے پاور لوم انڈسٹری دوبارہ سے بند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین چوہدری سلامت علی نے بتایا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں کاٹن یارن کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے اور انڈسٹری کو برآمدی آرڈرز مکمل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین