• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں بہتری کے باعث سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر فی اونس کی کمی سے 1730ڈالر سے کم ہو کر 1723 ڈالر فی اونس پر آگئی ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے رحجان اور روپے کی قدر میں بہتری کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت تیزی سے کم ہو رہی ہے بدھ کو بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 6ہزار 100 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی سے 90ہزار 964 روپے پر آگئی جبکہ چاندی کی قیمت 20روپے فی تولہ کی کمی سے 1360روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

تازہ ترین