• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی خاندان کے سابق اسٹاف رکن کے میگھن پر الزامات

برطانیہ کے شاہی خاندان کے سابق اسٹاف رکن نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پر الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میگھن کے شاہی خاندان کے اسٹاف ممبرز سے تعلقات کشیدہ تھے۔

سابق اسٹاف رکن نے کہا کہ میگھن نے کئی بار اسٹاف ممبرز کی تضحیک کی۔کشیدہ تعلقات کی وجہ سے میگھن نے دو ذاتی معاونین کو محل سے نکالا تھا۔

انہوں نے کہا  کہ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے جوڑے کو شاہی خاندان چھوڑنا پڑا۔

الزامات پر شاہی محل نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بکنگھم پیلس الزامات کی تحقیقات کرے گا۔

تازہ ترین