• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدیحہ نقوی کی شوہر فیصل سبزواری کو سینیٹر بننے کی مبارکباد

پاکستان کی معروف میزبان مدیحہ نقوی نے شوہر فیصل سبزواری کو سینیٹر منتخب ہونے پر  سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مبارکباد دی ۔

مدیحہ نقوی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فیصل سبزواری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’مبارک ہو سینیٹر صاحب‘



4 اگست 1975 میں پیدا ہونے والے 45 سالہ فیصل سبزواری 2002 میں ایم کیو ایم کے سب سے کم عمر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، 2008 اور 2013 میں بھی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

فیصل سبزواری اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں اور انہوں نے رواں برس پہلی بار سینیٹ کا انتخاب لڑا۔

تازہ ترین