• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس سے شادی کرنی ہے وہ جانے کہاں ہے: شمیتا شیٹی

بالی ووڈ اسٹار شیلپا شیٹی کی چھوٹی بہن و اداکارہ شمیتا شیٹی نے کہا ہے کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن جس سے شادی کرنی ہے وہ پتا نہیں کہاں ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شمیتا شیٹی نے کہا کہ ’میں اپنی فلموں میں زیادہ تر بولڈ کردار ادا کرتی ہوں لیکن میں نجی زندگی میں ان کرداروں کے بالکل برعکس ہوں۔‘

شمیتا شیٹی نے کہا کہ ’میں اپنی نجی زندگی میں ایک سادہ خاتون ہوں، مجھے ٹی شرٹس اور کھلے کپڑے پہننا پسند ہے جبکہ مجھے میک اپ کرنے سے شدید نفرت ہے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ جس شخص سے میری شادی ہوگی، وہ اس وقت کہاں ہے، شاید اُسے خود مجھے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں جب اپنے اردگرد ازدواجی تعلقات کو ناکام ہوتا دیکھتی ہوں تو مجھے شادی کے نام سے خوف آتا ہے لیکن وہیں میں محبت کرنے پر یقین بھی رکھتی ہوں۔‘

شمیتا شیٹی نے مزید کہا کہ ’اگر میں شادی کروں گی تو کسی ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جس کے ساتھ تاعُمر زندگی گُزاروں۔‘

واضح رہے کہ شمیتا شیٹی نے سال 2000 میں یش راج فلمز کی فلم ’محبتیں‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس فلم کے بعد وہ متعدد بالی ووڈ فلموں اور بھارتی رئیلیٹی شوز میں نظر آئیں۔

تازہ ترین