• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن: فارم ہاؤس میں شادی پر دُلہا شرکاء سمیت گرفتار

اردن میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زرعی فارم میں شادی کی تقریب منعقد کیے جانے پر دلہا سمیت 300 مہمانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک فارم ہاؤس میں شادی کے دوران دُلہا ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریب میں پہنچا۔


 حکام کے مطابق دلہا اور اس کے والد کو مہمانوں کی مقررہ تعداد سے زیادہ لوگوں کو تقریب میں جمع کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب شادی کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرکے وزارت دفاع کے سیکیورٹی کے حوالے سے ضوابط کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

تازہ ترین