• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی پتلی ٹانگیں چھپانے کیلئے دو دو پتلونیں پہنا کرتا تھا، فرقان قریشی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار فرقان قریشی کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کے ٹیلنٹ کے بجائے ان کے چہروں کو پیش نظر رکھتے ہوئے کاسٹنگ کی جاتی ہے، ماضی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے دو پتلونیں پہننی پڑتی تھیں تاکہ میری لمبی لمبی ٹرائی پوڈ جیسی ٹانگیں پتلی نظر نہ آئیں۔حال ہی میں ویب انٹرویو کے دوران فرقان قریشی نے انکشاف کیا کہ انہیں متعدد مرتبہ مسترد کیا گیا کیونکہ انڈسٹری میں ظاہری شخصیت کو اسکرین پر بہتر دکھانے کے لیے ’جگاڑ‘کا نظام سرایت کررہا ہے۔اداکار نے ’جگاڑ نظام‘ کی مثال پیش کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اگر آپ کا چہرہ پتلا ہے تو آپ کو داڑھی رکھنی ہوگی تاکہ آپ کا چہرہ پتلا اور کونٹورنگ نمایاں ہو، اگر کئی اداکار اپنی داڑھی منڈوالیں تو ان کا چہرہ چار سے پانچ گنا بڑا نظر آئے گا، کسی بھی اداکار کو انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کے لیے قابل نظر ہونے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین