کراچی( اسٹاف رپورٹر) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر اور سیکریٹری جنرل آف بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل عبد القیوم خلیل کووفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی سینٹ کا ڈپٹی چیئر مقرر کردیا ہے جن کی تقرری کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ان کی تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے ۔عبد القیوم خلیلنے جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے ماسٹرز اور اردو لاء کالج سے ایل ایل بی کیا انھیں ایل ایل بی میں امتیازی نمبر لانے پر سر شاہ سلیمان طلائی تمغے سے بھی نوازا گیا۔ انھیں ڈاکار کے عالمی میلے میں پاکستان کا ڈائریکٹر رہنے کا بھی اعزاز رہا ہے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے اراکین سینیٹ ڈاکٹر عرفان عزیز اور ڈاکٹر سید طاہر علی نے یونیورسٹی کے رکن سینیٹ عبد القیوم خلیل کو صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ڈپٹی چئیر سینیٹ مقرر کرنے پر مبارک باد دی ہے۔