• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راوی اربن پراجیکٹ، لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو زرعی اراضی استعمال کرنے سے روک دیا

لاہور(نمائندہ جنگ ،آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کیلئے حکومت کو زرعی اراضی استعمال کرنے سے روکتے ہوئے ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین اور راوی پراجیکٹ کے سربراہ کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے راوی اربن پراجیکٹ کیلئے زمین ایکوائر کرنے کیخلاف شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں راوی اربن ریور پراجیکٹ کیلئے زرعی اراضی ایکوائر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ منصوبے کیلئے زرعی اراضی ایکوائر کرنا کسان کا استحصال کرنا ہے۔

تازہ ترین