• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا ملک کیس‘ ہائیکورٹ کی وزارت خارجہ کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وینا ملک کے سابق شوہر کی دو معصوم بچوں کو پاکستان منتقلی کے خلاف درخواست پر وزارت خارجہ کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیدی ہے۔ جمعرات کو اسدخٹک کی درخواست کی سماعت کے دوران وینا ملک کے وکیل نے بھی وکالت نامہ جمع کرا دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دفتر خارجہ اختیارات سے تجاوز سے متعلق اپنا جواب جمع کروائے۔ اسد خٹک نے الزام لگایا ہے کہ دبئی پاکستانی قونصل خانہ نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا ہے۔ عدالت نے وزارت خارجہ کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین