• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مداخلت‘ شالے ویلی میں گیس لائن کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) شالے ویلی میں گیس پائپ لائن بچھانے کے کام میں مبینہ طور پر سیاسی مداخلت سے کام رکنے سے مکین مشکلات کا شکار ہو گئے۔ مکینوں نے بتایا کہ علاقہ میں نئی گیس پائپ لائن کی منظوری بڑی مشکل سے حاصل کی گئی مگر اہل علاقہ کے مطابق مبینہ طور پر ایک ایم پی اے کے بھائی نے کام رکوا دیا۔ مکینوں نے الزام لگایا کہ سڑکوں پر کھدائی کا کام وہیں چھوڑ دیئے جانے سے سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ غیر متعلقہ لوگوں کی جانب سے کریڈٹ لینے کے چکر میں عوام کی عرصہ کی محنت پر بھی پانی پھیر دیا گیا ہے۔ کھدائی کے باعث ٹریفک جام معمول بن رہا ہے اور عوام کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گیس دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں جبکہ فنڈز بھی منظور ہو چکا ہے مگر دوسری تنظیم بن جانے اور بعض افراد کے دبائو کی وجہ سے حکام آج آنے یا کل آنے کا کہہ کر ٹرخا دیتے ہیں۔ مکینوں نے انتباہ کیا کہ اگر کام فوری شروع نہ کیا گیا تو رینج روڈ کو بند کر کے مقامی نمائندوں کیخلاف احتجاج کرینگے۔
تازہ ترین