• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاگ کی آبادی 50 سال سے صاف پانی کیلئےترس رہی ہے،ڈاکٹرعبدالحئی

کوئٹہ (آن لائن ) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ تحصیل بھاگ شہر کی پوری آبادی گزشتہ 50 سال سے صاف پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں اور گندے پانی کی وجہ سے لاکھوں افراد بیماری کے شکار ہو رہے ہیں غریب عوام فی ڈرم 500 سو روپے پر خریدنے پر مجبور ہے ہزاروں لوگ نقل مکانی کی وجہ سے مردم شماری سے محروم ہو گئے ہیں حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس انسانی مسئلہ کو حل کرنے کے لئے بلاتاخیر اقدامات اٹھائیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بھاگ شہر تحصیل کی پوری آبادی گزشتہ 50 سال سے صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں حالت یہ ہے کہ لوگ فی ڈرم 500 سو روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں پینے کا پانی دستیاب نہ ہونے کے باعث بھاگ شہر کے ہزاروں لوگ نقل مکانی پرمجبورہو گئےاس لئے پچھلے سال مردم شماری سے محروم ہو چکے ہیں کہ وہاں کوئی آبادی نہیں ہے وہاں کے عوام کا مطالبہ ہے کہ ہمیں پانی کا مستقل بندوبست کیا جائے تو ہم اپنے گاؤں کو آباد رکھیں گے جب وہاں کے لوگ مجبوراً نقل مکانی کرتے ہیں تو چور لٹیرے ٹرک لاکر ان غریب عوام کی چھت چوری کرکے لے جاتے ہیں ۔
تازہ ترین