• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے دو زیرحراست افراد زخمی ہو گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی زیر حراست ملزمان کو چھڑوانے کی غرض سے آنے والے ساتھیوں کی فائرنگ سے دوافراد زخمی ہوگئے،پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کےمطابق اصغر اے ایس آئی نے سیتل ماڑی پولیس کو استغاثہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈکیتی کےمقدمہ میں زیر حراست ملزمان محمد آصف اور محمد علی نے دوران تفتیش واردات میں چھینا گیا موبائل و موٹرسائیکل کی برآمدگی کےسلسلہ میں محلہ نصیرآباد پہنچے جہاں ملزمان نے موبائل اور موٹرسائیکل برآمدکروائی واپس تھانہ آتے ہوئے پل چونے والی باغ کےقریب سرکاری ڈالہ کا ٹائر پنکچر ہونے پر گاڑی کا انتظار کرنے لگے تو ڈاکٹر اختر والی پلی کیطرف سے موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم ملزمان نے زیر حراست میں ملزمان کو چھڑوانے کےلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور اپنے ساتھیوں آصف اور محمد علی کو زخمی کردیا،پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی تاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے ،زخمیوں کو طبی امداد کےلئے نشتر ہسپتال علاج معالجہ کی غرض سے منتقل کیا گیا۔ سیتل ماڑی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین