• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ کے کرکٹر ڈیل اسٹین، اعظم خان کی موسیقی کے مداح ہوگئے۔

ڈیل اسٹین نے اپنے سوشل میڈیا پر اعظم خان کی گٹارنگ اور گلوکاری لائیو نشر کردی۔ ڈیل اسٹین نے گفتگو میں اعظم خان کی بیٹنگ کی بھی تعریف کی۔

اعظم خان نے ڈیل اسٹین کو مشہور برطانوی بینڈ ’کولڈ پلے‘کا گانا’یلو‘ گنگنا کر سنایا۔

ڈیل اسٹین اور اعظم خان کا تعلق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے۔

ادھر پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بین کٹنگ، کرس لن اور جیسن پلگرام نے کراچی میں قائم کورونا ویکسین کیمپ میں ویکسین لگوائی جبکہ کئی ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچ کورونا وائرس کے سبب ملتوی کر دیے گئے۔ پی سی بی نے فیصلہ چھ کھلاڑیوں سمیت سات افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا۔

تازہ ترین