آپ آف لائن ہیں
بدھ8؍رمضان المبارک 1442ھ21؍ اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فیصل آباد: سمندری میں پولیس اور ڈاکوؤں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ


فیصل آباد کے علاقے سمندری میں کار سوار ملزمان اور پولیس میں مقابلہ ہوا۔

کار سوار ملزمان نے ڈولفن فورس کی جانب سے روکنے کی کوشش پر فائرنگ کردی۔ جس کے بعد علاقہ شدید فائرنگ سے گونج اٹھا۔

ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔


پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی کار سے مسروقہ زیوارت اور نقدی ملی ہے۔

قومی خبریں سے مزید